آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مغربی علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے2 بچوں کی موت واقع ہو گئی۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ دوپہر کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3:15 بجے سڈنی کے مرکزی علاقے سے 26 کلومیٹر مغرب میں واقع کیبرامیٹا میں پیش آیا، جہاں5سال سے کم عمر کے 2 بچے جس پرام میں سوار تھے اس سے ایک گاڑی ٹکرا گئی۔
آسٹریلیا ، گاڑی کی ٹکر سے2 بچوں کی موت

مزید خبریں
کینبرا۔18جون (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مغربی علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے2 بچوں کی موت واقع ہو گئی۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ دوپہر کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3:15 بجے سڈنی کے مرکزی علاقے سے 26 کلومیٹر مغرب میں واقع کیبرامیٹا میں پیش آیا، جہاں5سال سے کم عمر کے 2 بچے جس پرام میں سوار تھے اس سے ایک گاڑی ٹکرا گئی۔
حادثے میں بچوں کی پرام لے کر چلنے والی خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی چلانے والا 56 سالہ شخص حادثے میں زخمی نہیں ہوا، تاہم اسے گرفتار کرکے طبی معائنے اور ٹیسٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ■








