وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کے لئے کامیاب سہولت کاری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی کامیابی اور عالمی امن کے لیے اس کے مثبت کردار کا مظہر ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کوامریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘کے لئے کامیاب سہولت کاری پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کے لئے کامیاب سہولت کاری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی کامیابی اور عالمی امن کے لیے اس کے مثبت کردار کا مظہر ہے۔اپنے بیان میں پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد ایم او یو نے ایک ممکنہ تباہ کن تنازع کو روکنے، خطے کے اہم تجارتی راستوں کو دوبارہ فعال کرنے اور محاذ آرائی کی بجائے سفارت کاری اور مذاکرات کی طاقت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے محض مذاکرات کی میزبانی نہیں کی بلکہ دانشمندی، غیر جانبداری اور تعمیری سفارت کاری کے ذریعے امن کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص اور ذمہ دارانہ کردار کی عکاس ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت، دوراندیشی اور مدبرانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پیش رفت سے خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔








