وزارت مذہبی امور کی انسپکشن ٹیموں کی مدینہ میں حجاج سے ملاقاتیں ، رہائش، کھانے، عملہ و دیگر سہولیات پر فیڈ بیک لیا،ترجمان

وزارت مذہبی امور کی انسپکشن ٹیموں نے مدینہ منورہ میں مقیم حجاج کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان سے رہائش، کھانے، عملہ و دیگر سہولیات پر فیڈ بیک لیا ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام نےسرکاری حج سکیم کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مدینہ منورہ۔18جون (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کی انسپکشن ٹیموں نے مدینہ منورہ میں مقیم حجاج کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان سے رہائش، کھانے، عملہ و دیگر سہولیات پر فیڈ بیک لیا ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام نےسرکاری حج سکیم کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہاکہ جدہ ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن مکمل ہوگیا ہے جبکہ مدینہ منورہ سے حج پرواز یں30 جون تک جاری رہیں گی۔

مکہ میں 6 ہزار سرکاری حجاج رہ گئے ہیں اور مدینہ منورہ میں 27 ہزار حجاج موجود ہیں ۔ وزارت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ حجاج کرام شیڈول اور عملہ کی ہدایات کے مطابق وطن واپسی کی تیاری مکمل رکھیں۔ حجاج کرام کو پالیسی کے مطابق وزن کی حد کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو مسجد نبوی ﷺشریف میں ریاض الجنہ کی زیارت مرحلہ وار مکمل کروائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں