اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔
سیاست میں اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا دعا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ازجلد صحت یاب ہوں۔