چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لاہور کمپنی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لاہور کمپنی کے وفد نے یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں منصوبے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کو مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے 1971 ٹاورز کی تنصیب، راستے کے حوالے سے معاملات حیسکو اور لیسکو …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لاہور کمپنی کے وفد نے یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں منصوبے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کو مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے 1971 ٹاورز کی تنصیب، راستے کے حوالے سے معاملات حیسکو اور لیسکو سے بجلی کے حصول اور بجلی کی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی کے لئے اقدامات اور سمارٹ میٹرنگ سسٹم سمیت مختلف امور پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔