چیئرمین سی ڈی اے سے ملازمین کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تفصیلی ملاقات کروں گا، علی نواز اعوان

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی اور معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے ملازمین کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تفصیلی ملاقات کروں گا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش بروئے کار لائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی اور معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے ملازمین کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تفصیلی ملاقات کروں گا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش بروئے کار لائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سی ڈی اے مزدور یونین کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد میں شامل چوہدری محمد یسین، اورنگزیب خان، راجہ شاکر زمان کیانی، صوفی محمود علی، سردار محمد آصف، راجہ رئیس، مرزا سعید، چوہدری زاہد احمد، مرزا شفیق نے انکے آفس میں ملاقات کی۔ وفد نے سی ڈی اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور انوائرمنٹ ملازمین کے مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگوکی۔ رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے وفد کو یقین دلایا کہ سی ڈ ی اے میں کام کرنے والے تمام ڈیلی ویجز ملازمین سمیت دیگر محنت کشوں کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ اسلام آباد شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق سی ڈی اے کے محنت کشوں کا دارالحکومت کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینا قابل تحسین اقدام ہے، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے ملازمین کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تفصیلی ملاقات کروں گا اور انکے مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش بروئے کار لائوں گا۔ مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہم چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی جانب سے اسلام آباد شہر کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کی کاوشوں سے ایک بار پھر اسلام آباد کی خوبصورتی تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کو سی ڈی اے مزدور یونین کے انتظامیہ سے طے شدہ معاہدے اور حالیہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں فوری طور پر ریگولر کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد شہر کی بہتری کے لیے انوائرمنٹ، سٹریٹ لائٹ، سینی ٹیشن، واٹرسپلائی، روڈ ڈائریکٹوریٹ اور دیگر سٹاف دن رات پوری لگن اور توجہ کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ہفتے کے روز جب اسلام آباد کے تمام سرکاری ادارے بشمول سی ڈ ی اے ہیڈ آفس بند ہوتے ہیں اور سرکاری بسوں کی آمدورفت نہ ہونے کے باوجود یہ ملازمین دوردراز علاقوں سے اپنے ذاتی خرچ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے اپنی جائے مقام پر پہنچتے ہیں۔ لہذا ہماری سی ڈی اے انتظامیہ سے یہ اپیل ہے کہ جب تک ہفتے کی چھٹی بحال نہیں کی جاتی اس وقت تک وہ ملازمین جو ہفتے اور اتوار کو ادارے کے وقار کو بڑھانے کی خاطر خدمات سرانجام دینے کے لیے اپنی ڈیوٹی پرموجود ہوتے ہیں ا ن کو خصوصی معاوضہ ادا کیا جائے تاکہ وہ خوش اسلوبی کے ساتھ ایمرجنسی کام کرنے او ر شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔