اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔منگل کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے آذربائیجان کے سفیر کو خوش آمدید کہا۔ انھوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات کا اجاگر کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔