چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنراسلام آباد محمد علی رندھاوا سے چینی وفد کی ملاقات

133

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنراسلام آباد محمد علی رندھاوا سے چینی وفد نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔چائنیز وفد اسلام آباد فور ٹئیر ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا خواہاں ہے۔چائنیز وفد نے بتایا کہ فور ٹئیر ڈ یٹا سینٹر کے قیام سے پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی متعارف ہوگی۔

وفد نے بتایا کہ وہ ایک ارب چائنیز یوان انویسٹمنٹ پاکستان لانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رنداھاوا نے کہا کہ ڈیٹا سینٹر کے قیام کے لیے سی ڈی اے بھر پور معاونت فراہم کرے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چائنیز وفد کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ چائنہ کے اقدام کو سراہتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، یہ ڈیٹا سینٹر پاکستان میں پہلی مرتبہ بنایا جا رہا ہے جس سے ٹیکنالوجی کے فروغ دینے میں مدد ملے گی۔