نیٹ بال فیڈریشن کے گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے اقدامات قابلِ تعریف ہیں، حاجی نواب خان

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ نیٹ بال فیڈریشن کے گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ سے نیٹ بال کے کھیل کو فروغ …

Netball Championship

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ نیٹ بال فیڈریشن کے گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ سے نیٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ بال ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا بلکہ پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک میں گراس روٹ سطح پر دوسرے کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔