اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر کیپٹل ہسپتال میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج، سی بی اے کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف، ہسپتال …
چیئرمین سی ڈی اے کی معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر کیپٹل ہسپتال میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج، سی بی اے کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف، ہسپتال انتظامیہ اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔چیئرمین سی ڈی اے نے قومی ترانے اور پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری، وحدت اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔
چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اس سال ہم نے 14 اگست کو منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی ہیں ،اس میں اسلام آباد انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سی ڈی اے، کیپٹل ہسپتال، ڈی ایم اے اور ایم سی آئی شامل ہیں ،ہم سب مل کر اس دھرتی کیلئے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم سب پورے جوش و جذبے اور ولولے سے محنت کررہے ہیں اور ان شاء اللہ ہم جو کچھ بھی کنٹری بیوٹ کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس دفعہ مختلف ایونٹس کو پلان کیا ہے اور ان کا انعقاد جوش وخروش سے کیا جا رہا ہے،ہم سب نے مل کر پورے اسلام آباد شہر کو دلہن کی طرح سجادیا ہے۔







