10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین سی ڈی اے کی P3A کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کے...

چیئرمین سی ڈی اے کی P3A کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کے پی ایم جی کے کنسلٹنٹس سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں P3A کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک محمد احمد خان اور کے پی ایم جی (کے پی ایم جی) کے کنسلٹنٹس کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران اور دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران گندھارا سٹیزن کلب کو فعال بنانے اور اس کے بہترین استعمال کے حوالے سے جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ تزئین و آرائش کے بعد گندھارا سٹیزن کلب کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ گندھارا سٹیزن کلب کے ساتھ ساتھ ایف نائن پارک کی اپلفٹ اور اپگریڈیشن پر بھی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے زور دیا کہ کے پی ایم جی گندھارا سٹیزن کلب کے لیے بہترین مالیاتی اور آپریشنل ماڈل تیار کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندھارا سٹیزن کلب سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ایف نائن پارک کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے

- Advertisement -

، چیئرمین سی ڈی اے نے کے پی ایم جی کو فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کے حوالے سے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کے لیے باقاعدہ مارکیٹ اسٹڈی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے P3A اور کے پی ایم جی کی تکنیکی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے مختلف منصوبوں کو مالیاتی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے ان کے تجربات اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں