چیئرمین صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے295 ویں سیشن کے لئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا

81

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے 295 ویں سیشن کے لئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے جن ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں سینیٹر مظفر حسین شاہ، سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر روبینہ خالد شامل ہیں جو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔