چیئرمین نادراعثمان یوسف مبین کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی ) چیئرمین نادراعثمان یوسف مبین نے کہا ہے کہ نادرا کی طرف سے کسی کے ساتھ لسانی بنیادوں پر امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ،جن پختونوں کو شناختی کارڈ کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں اس کے پیچھے کئی ٹھوس وجوہات ہیں تاہم اس کا حل نکالیںگے،یو این ایچ سی آر پروگرا م کے تحت افغانستان واپس جانے پر رقم حاصل کرنے کیلئے کئی پاکستانیوں نے …

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی ) چیئرمین نادراعثمان یوسف مبین نے کہا ہے کہ نادرا کی طرف سے کسی کے ساتھ لسانی بنیادوں پر امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ،جن پختونوں کو شناختی کارڈ کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں اس کے پیچھے کئی ٹھوس وجوہات ہیں تاہم اس کا حل نکالیںگے،یو این ایچ سی آر پروگرا م کے تحت افغانستان واپس جانے پر رقم حاصل کرنے کیلئے کئی پاکستانیوں نے خودکوافغان شہری ظاہرکیا اورواپسی پر ان کا شناختی کارڈ بلاک ہو گیا،وہ اتوار کے روز قومی دستاویزات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے والے پختونوں کے نمائندہ وفد سے نادرا کے ہیڈ کوارٹر جوہر ٹاﺅن میں ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے میڈیا کو بتایا کہ پختون وفد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے ہیں، شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنی تھی جس کی سفارشات پر اس معاملے کو آگے بڑھایا گیا ، لاہور میں تقریباً1300ایسے کیسز ہیں جنہیں شناختی کارڈ بلاک ہونے ، شناختی کارڈیا ” ب فارم “نہ بننے کی شکایات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے کیسز ہیں جن میں افغان پاسپورٹ ریکارڈ پر موجود ہے اور ہمارے پاس اس کے علاوہ بھی اور بہت سے ثبوت ہیں۔

مزید خبریں