23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین نادرا طارق ملک سے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ملاقات، پاکستان...

چیئرمین نادرا طارق ملک سے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ملاقات، پاکستان کے شہریوں کی رجسٹریشن میں نادرا کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):چیئرمین نادرا طارق ملک نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آبادی کے کم احاطہ کرنے والے طبقات کی نشاندہی کریں تاکہ نادرا اپنی رجسٹریشن کی کوششوں کو مؤثر طریقے سے ان طبقات کی رجسٹریشن کیلئے بروئے کار لا سکے، تمام سیاسی جماعتیں غیر رجسٹرڈ خواتین کو بھی ترجیح دیں تاکہ صنفی فرق کو مزید کم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نادرا کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

چیئرمین نادرا نے جماعت اسلامی پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک دفاع پاکستان، عوامی فلاح پارٹی، جنت پارٹی اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پاکستان کے شہریوں کی رجسٹریشن میں نادرا کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔نادرا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ انٹرایکٹو اجلاس منعقد کر رہا ہے تاکہ انہیں شناختی کارڈ کے اجراء کے عمل کی وضاحت کی جا سکے اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی کوریج کے لئے نچلی سطح پر عوام کو متحرک کرنے میں ان کی مدد حاصل کی جا سکے۔

- Advertisement -

چیئرمین نادرا نے تمام 152 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خطوط لکھے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں کو شفاف بنانے اور ای گورننس کے دیگر اقدامات کے لئے نادرا ڈیٹا بیس کے موثر استعمال سے متعلق اپنے تجربات اور تجاویز سے آگاہ کریں۔اس کے جواب میں تمام سیاسی جماعتوں نے چیئرمین نادرا کے اقدام کو سراہا اور اس سلسلے میں انٹرایکٹو سیشنز میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ملک کی سیاسی جماعتوں نے انٹرایکٹو اجلاسوں میں اپنی پارٹی کی شرکت کو یقینی بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ تمام سیاسی جماعتیں جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔اب تک ہونے والے بریفنگ سیشنز میں سیاسی جماعتوں نے خواتین اور دیگر پسماندہ گروہوں جیسے اقلیتوں، جسمانی طور پر معذور افراد اور خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن بڑھانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ہیں۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اس اہم قومی اقدام میں مثبت ردعمل پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے سیاسی جماعتوں نمائندگان کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے عمل اور اسے شفاف، قابل اعتبار اور غلطیوں سے پاک بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ ایسے مقاصد کو تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی فعال حمایت کے ساتھ شہریوں کی شمولیتی رجسٹریشن کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بریفنگ سیشنز کے دوران شناختی کارڈز کے اجراء پر بات کرتے ہوئے چیئرمین طارق ملک نے نادرا کی کوششوں پر روشنی ڈالی کہ وہ اپنے رجسٹریشن مراکز کے ذریعے شہریوں کے دروازے پر اپنی رجسٹریشن کی خدمات کو پہنچانے اور پاکستان بھر میں موبائل رجسٹریشن وینز کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آبادی کے کم احاطہ کرنے والے طبقات کی نشاندہی کریں تاکہ نادرا اپنی رجسٹریشن کی کوششوں کو مؤثر طریقے سے ان طبقات کی رجسٹریشن کر سکے۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں غیر رجسٹرڈ خواتین کو بھی ترجیح دیں تاکہ صنفی فرق کو مزید کم کیا جاسکے۔

انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ نادرا کی پبلک انگیجمنٹ پالیسی مجموعی طور ہر رجسٹریشن کو بڑھانے کے لئے کلیدی عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمولیتی رجسٹریشن کے اقدامات سے صنفی فرق کو بڑی حد تک کم کیا گیا ہے۔ تاہم، اس فرق کو ختم کرنے کے لیے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو الیکشن کمیشن اور نادرا کو اپنا تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=320638

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں