چیئرمین نیب اپنے عملے سے کہیں کہ وہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کاسا لیس نہ بنیں، احتساب کو مذاق نہ بنائیں، ،وزیر اعلی کی پریس کانفرنس

لاہور۔22جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیب نے مجھے آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے پیش ہونے کا نوٹس دےا،اگر چہ یہ نوٹس بدنیتی پر مبنی تھا تاہم اس کے باوجود میں نے قانون کی حکمرانی کیلئے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ۔ اگر چہ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ نیب کو سوالات کے جوابات لکھ کربھی بھجوائے جاسکتے ہیں اور میں بھی …

لاہور۔22جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیب نے مجھے آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے پیش ہونے کا نوٹس دےا،اگر چہ یہ نوٹس بدنیتی پر مبنی تھا تاہم اس کے باوجود میں نے قانون کی حکمرانی کیلئے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ۔ اگر چہ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ نیب کو سوالات کے جوابات لکھ کربھی بھجوائے جاسکتے ہیں اور میں بھی اس قانونی سہولت کا سہارا لے سکتا تھا لیکن میں نے اسے مناسب نہ سمجھا اور تقرےباً سوا گھنٹے تک نیب کے دفتر میں نیب ٹیم کے سوالات کے جوابات دیئے اور بڑے ادب و حترام سے سارے معاملات ان کے گوش گزار کیے۔وزیراعلیٰ نے واضح طورپر کہا کہ آشیانہ سکےم اوراگر کسی اورمنصوبے میں بھی میرے خلاف اےک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو جو چاہے سزا دے دینا لیکن ےہ سنگین مذاق نہیں ہوناچاہےے۔