چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

73
نیب آئین و قانون کی روشنی میں اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے، جسٹس( ر) جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے، اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والوں کو نیب وطن واپس لانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے تمام طبقوں کو اپنا مو¿ثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاجر خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک303 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا اور آج ان کے پاس مختلف ممالک میں نہ صرف قیمتی جائیدادیں، پلازے اور اربوں روپے ہیں، ان کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی۔ انہوں نے کہا کہ نیب مقدمات کی تفتیش کے دوران کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کرتا، عزت و احترام اور وقار سے انہیں نیب میں طلب کیا جاتا ہے، میں نے جج کی حیثیت سے ہمیشہ لوگوں کے دکھوں کا مداوا کیا ہے اور اب بھی لوگوں کے دکھوں کے مداوا کی کوشش کر رہا ہوں، اس تناظر میں چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد ہر ماہ کی آخری جمعرات کو لوگوں کی شکایات خود سننے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد، ضمیر، پاکستان کی بہتری، معیشت کی بہتری، دیانتداری سے کام کرنے والے اور ہزاروں مزدوروں کو روزگار دینے والے بزنس کمیونٹی کے معزز ممبران کو نیب قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ انہوں نے غریب لوگوں سے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو نہ پلاٹ دیئے ہیں اور نہ ان کی رقوم واپس کی ہیں جس کے باعث وہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک بھر سے ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سے تقریباً ایک ارب سے زےادہ روپے وصول کرکے متاثرین میں تقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی شکایات کو فوری طور پر نمٹانے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر سطح کے افسر کی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کی شکایات کو فوری طور پر نمٹانے کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا گےا ہے۔ ملک تقریباً 95 ارب ڈالر کا مقروض ہے یہ پیسے ملک کی ترقی کیلئے لئے گئے تھے لیکن ان کو عوام پر خرچ نہیں کیا گیا، اس پیسے کو خرچ کرنے والوں کو جوابدہ بنانا نیب کا فرض ہے اسے پہلے بھی پورا کےااور آئندہ بھی ایسا ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا مفاد اور وفاداریاں صرف اور صرف پاکستان سے ہیں۔ ہمارا مقصد معیشت کو بہتر کرنا اور اربوں روپے باہر لے جانے والوں سے لوٹی گئی رقم واپس لانا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے بزنس کمیونٹی چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے نیب کی احتساب سب کا کی پالیسی کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ جب سے موجودہ چیئرمین نے اپنے منصب کی ذمہ دارےاں سنبھالی ہیں اس وقت سے نیب کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔