وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی کا ویمن کالج راولپنڈی میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامرمحمود کیانی نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں کی ترویج پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ طلبہ اور نوجوان معاشرے میں صحت مند زندگی گزار سکیں،صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کے گراﺅنڈ آباد ہونا انتہائی ضروری ہیں تاکہ نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل ہو کر ملک و قوم کے لیے اپنا کردار …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامرمحمود کیانی نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں کی ترویج پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ طلبہ اور نوجوان معاشرے میں صحت مند زندگی گزار سکیں،صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کے گراﺅنڈ آباد ہونا انتہائی ضروری ہیں تاکہ نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل ہو کر ملک و قوم کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور منفی سرگرمیوں کا تدارک ہو،تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اس لیے نوجوان نسل کو تعلیم کے میدان میں بھی بھر پور محنت کرنا ہو گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقے این اے 61 راولپنڈی میں گورنمنٹ ویمن کالج میں سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر صحت نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم اور صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی کے ہسپتال کی بہتری کے لیے وزیر اعظم نے خود بھی ہسپتالوں کے دورے کئے ہیں، عوام کو معیاری علاج کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہسپتالوں کی کارکردگی مزید بہتربنا رہے ہیں ، خواتین کو معاشرے میں اہم مقام دیں گے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے۔انھوں نے کہا کہ این اے 61 میرا حلقہ ہے اور اس حلقے میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کو مثالی بناﺅں گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply