چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں مختلف افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے اور انکوائری شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں مختلف افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے اور انکوائری شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے ۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانون کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔