چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، 43 مختلف مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں 43 مختلف مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ان میں 22 مقدمات کی جانچ پڑتال، 17 مقدمات میں انکوائری اور 4 مقدمات میں انویسٹی گیشن پر اب تک کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں 43 مختلف مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ان میں 22 مقدمات کی جانچ پڑتال، 17 مقدمات میں انکوائری اور 4 مقدمات میں انویسٹی گیشن پر اب تک کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب نے پیشرفت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نیب میں اب مقدمات سالہا سال تک نہیں چلیں گے بلکہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پہلے سے طے شدہ مقررہ وقت پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں کیونکہ ملک کا ہر شخص نیب کی طرف دیکھ رہا ہے۔ اب ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے میرٹ، شفافیت، ایمانداری، لگن اور قانون کے مطابق احتساب ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے۔ نیب نہ تو کسی سے انتقام پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی اور فرد سے نیب کا تعلق ہے۔