چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی اسلام آبادمیں ملاقات

69

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے نیب کی کاوشوں کو سراہا ۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے ۔نیب کا ایمان -کرپشن فری پالیسی ہے۔ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہے ۔