چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح اجلاس

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کی بدعنوانی میں ملوث مبےنہ ملزمان کو گرفتاری کےلئے بنائی گئی پالیسی کا جائزہ لےا گےا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملزمان کی گرفتاری کےلئے کسی امتےازی پالیسی پر ےقین نہیں رکھتا بلکہ بلاامتےاز، ٹھوس شواہد اور قانون …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کی بدعنوانی میں ملوث مبےنہ ملزمان کو گرفتاری کےلئے بنائی گئی پالیسی کا جائزہ لےا گےا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملزمان کی گرفتاری کےلئے کسی امتےازی پالیسی پر ےقین نہیں رکھتا بلکہ بلاامتےاز، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق مبےنہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی میں مبےنہ ملزم کی گرفتاری کے وقت نہ صرف الزامات کی سنگین نوعیت، ملزم کا بدعنوانی میں مبےنہ کردار، گرفتاری کی وجوہات خصوصاً ملزم کا ملک سے فرار ہونے کے خدشہ سمیت تمام پہلوﺅں کا قانون کے مطابق جائزہ لے کر ملزم کو گرفتار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کو متعلقہ احتساب عدالت میں پیش کرکے نیب ملزم پر لگائے گئے الزامات کی مکمل تفصیلات سے معزز احتساب عدالت کو آگاہ کرتا ہے جس کی بنےاد پر متعلقہ معزز احتساب عدالت ملزم کا مزید تحقیقات کےلئے نیب کو ریمانڈ دیتی ہے۔