چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباََ 328 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباََ 328 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ہا¶سنگ سوسائٹیز،کواپریٹو سوسائٹیوں کے خلاف نیب کی تحقیقات کو قانون کے مطابقمنطقی انجام تک پہنچاےا جائے گا۔ نیب نے مفتی احسان مضاربہ مقدمہ معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا تھا۔معززاحتساب عدالت نے مفتی احسان کومضاربہ کیس میں 10سال کی قیداور9ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی جو کہ نیب کی کارکردگی میں بہتری کا ثبوت ہے ۔نیب مضاربہ/ مشارقہ سیکنڈلز میں ملوث 45 ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ بیرون ملک فرار مضاربہ/ مشارقہ سیکنڈلز میں ملوث دیگر ملزمان کو انٹر پول کے زریعے دنےا کے جس کو قانون کے مطابق واپس لاےا جائے گا۔ان خےالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران عوام کی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں ، مضاربہ/مشارقہ سکینڈلز اور دیگر بدعنوانی سے متعلق شکاےات کو انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداََ فرداََ سننے کے بعد کیا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی زمہ دارےا ں سنبھالنے کے بعد نیب افسران سے خطاب میں اس بات کا اعلان کےا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات بذاتِ خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں سنیں گے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکاےا ت کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداََ فرداََ َ سنتے ہیں بلکہ شکاےات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات اپنے علاقائی دفاتر میں بذاتِ خودسنتے ہیںجس کی وجہ سے نہ صرف نیب پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ بلکہ تمام شکاےات کنندہ گان نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراتے ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکاےات کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے علاوہ تمام شکاےات کنندگان کو ان کی شکایت کی وصولی کی اطلاع کے علاوہ ان کی شکاےات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاےا جائے اور تمام شکاےات کنندہ گان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے علاوہ ان کی عزت نفس کا ہمیشہ خےال رکھا جائے، اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔