چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا آگاہی اور تدارک کی مہم ”بدعنوانی سے انکار“ کے بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی بدعنوانی سے انکار کی مہم انتہائی کامیاب رہی ہے جس کو میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرہ کے تمام طبقات نے سراہا ہے اور اسے نمایاں کوریج دی ہے کیونکہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی فراہم کر رہا ہے تاکہ عوام بدعنوانی …

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی بدعنوانی سے انکار کی مہم انتہائی کامیاب رہی ہے جس کو میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرہ کے تمام طبقات نے سراہا ہے اور اسے نمایاں کوریج دی ہے کیونکہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی فراہم کر رہا ہے تاکہ عوام بدعنوانی کے ناسور سے قبل ازوقت چوکنا ہو جائیں۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈکوارٹر میں آگاہی اور تدارک کی مہم ”بدعنوانی سے انکار“ کے بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بدعنوانی کی روک تھام کے حوالہ سے سارک کے رکن ملکوں میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان سارک کا واحد ملک ہے جو کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 126 سے 116 ویں نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان نے نیب کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل کی ہے، قومی احتساب بیورو نیب آرڈیننس کے سیکشن 33 سی کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply