چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں تقریب سے خطاب

152
APP45-11 ISLAMABAD: September 11 - Qamar Zaman Chaudhry, Chairman NAB addressing as chief guest at a ceremony organized by NAB after completion of Investigator’s Basic Induction Course-(IBIC)-VIII conducted at Police Training College Sihala. APP

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب اپنے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر کی تربیت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ امید ہے کہ نیب افسران بد عنوانی کی روک تھام کے قومی فریضے میں اپنا کردار انصاف سے ادا کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں آٹھویں انویسٹی گیشن بیسک انڈیکشن کورس ( آئی وی آئی سی)کے تربیتی سیشن کے اختتام پر گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب اپنے افسران کی ٹریننگ کو اولین ترجیح دیتا ہے، آٹھواں انویسٹی گیشن بیسک انڈیکشن کورس ( آئی وی آئی سی) ہشتم جو پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں منعقد کیا گیا ، یہ کورس مکمل کرنے پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو سخت مقابلے کے بعد اپنی قابلیت اور محنت کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے ، شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا ۔