اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر پالیسی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب اپنا کام انتہائی سنجیدگی سے کر رہا ہے، نیب افسران ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمہ کیلئے اپنی توانائیوں کو دوگنا کریں تاکہ ہم عوام کی …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا ڈائریکٹر جنرل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر پالیسی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب اپنا کام انتہائی سنجیدگی سے کر رہا ہے، نیب افسران ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمہ کیلئے اپنی توانائیوں کو دوگنا کریں تاکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں، آج کا نیب ہر لحاظ سے بدعنوانی کے خاتمہ کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، بدعنوانی کا خاتمہ جہاں نیب کی ذمہ داری ہے وہاں اس میں پوری قوم کا متحد ہونا بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے کیا۔ کانفرنس میں تمام علاقائی بیوروز، اپ گریڈیشن، پراسیکیوشن، آگاہی و تدارک ڈویژن سمیت نیب ہیڈ کوارٹرز کی کارکردگی اور موجودہ انتظامیہ کی جانب سے نیب کی کارکردگی میں بہتری کے حوالہ سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ڈائریکٹر جنرل کانفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز میں اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی کہ بدعنوانی کی روک تھام کیلئے شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا جائے گا۔








