چیئرمین نیب نے صفدر علی عباسی، ناہید عباسی، معظم علی خان عباسی اور منور علی عباسی کے خلاف سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے صفدر علی عباسی، ناہید عباسی، معظم علی خان عباسی اور منور علی عباسی کے خلاف سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت پر جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے احمد پور شرقیہ کے علاقے پنجند میں اربوں روپے کی ریلوے …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے صفدر علی عباسی، ناہید عباسی، معظم علی خان عباسی اور منور علی عباسی کے خلاف سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت پر جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے احمد پور شرقیہ کے علاقے پنجند میں اربوں روپے کی ریلوے کی زمین مبینہ طور پر فروخت کرنے پر اوچ شریف کے افتخار گیلانی، سیکرٹری پنجاب ریلوے ٹریک لاہور اور دیگر کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزامات بدعنوانی پر ممبر اوگرا عامر نسیم کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔