اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سپارک میگزین کی ایڈیٹوریل ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپارک میگزین کے مواد، تحقیقی معیار، مؤثر حکمتِ عملی اور نوجوانوں تک مستند معلومات کی ترسیل کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خاں نے ٹیم کی پیشہ وارانہ کارکردگی، وژن اور مسلسل بہتری …
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی سپارک میگزین کی ایڈیٹوریل ٹیم سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سپارک میگزین کی ایڈیٹوریل ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپارک میگزین کے مواد، تحقیقی معیار، مؤثر حکمتِ عملی اور نوجوانوں تک مستند معلومات کی ترسیل کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خاں نے ٹیم کی پیشہ وارانہ کارکردگی، وژن اور مسلسل بہتری کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپارک میگزین نوجوانوں کی ترجمانی کے لئے ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم کے طور پر اپنی جگہ مستحکم کر رہا ہے۔
انہوں نے اسے جدید تقاضوں، اعلیٰ تحقیقی معیار اور مؤثر کمیونیکیشن ماڈلز کے مطابق مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی دیں۔ ملاقات کے اختتام پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نیوز لیٹر ہوریزن کی حالیہ آؤٹ پُٹ پر بھی گفتگو ہوئی جہاں اس کی اعلیٰ معیار کی پیشکش اور مسلسل بہتری کو خاص طور پر سراہا گیا۔








