چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے سسر کے انتقال پر دکھ کا اظہار

129
Chairman and Deputy Chairman Senate
Chairman and Deputy Chairman Senate

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے سسر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ان کے سسر کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔