اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے دارالحکومت میں پودا لگا کر ملک بھر میں قائم پی اے ای سی کے دفاتر میں سر سبزوشاداب پاکستان شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔بدھ کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ اس شجر کاری مہم کے دوران ملک کے طو ل و عرض میں قائم پاکستان …
چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے پی اے ای سی کے دفاتر میں سر سبزوشاداب پاکستان شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے دارالحکومت میں پودا لگا کر ملک بھر میں قائم پی اے ای سی کے دفاتر میں سر سبزوشاداب پاکستان شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔بدھ کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ اس شجر کاری مہم کے دوران ملک کے طو ل و عرض میں قائم پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تمام دفاتر بشمول ہسپتالوں اور سکولوں میں کثیر تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تمام مراکز کے سربراہان کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد ملک میں سبز انقلاب کی جانب پیش قدمی اور ماحولیاتی تبدیلی سے درپیش خطرات کا تدارک ہے ۔








