چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کا ”ایوالویشن آف فزیکل پروٹیکشن سسٹم“ سے متعلق بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سکیورٹی کے اہم معاملہ کو فروغ دینے اور اس سلسلہ میں ورکشاپ کے انعقاد کیلئے پاکستان کے انتخاب کی غرض سے عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے) کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ”ایوالویشن آف فزیکل …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سکیورٹی کے اہم معاملہ کو فروغ دینے اور اس سلسلہ میں ورکشاپ کے انعقاد کیلئے پاکستان کے انتخاب کی غرض سے عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے) کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ”ایوالویشن آف فزیکل پروٹیکشن سسٹم“ سے متعلق بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکشاپ کا اہتمام پاکستان سنٹر آف ایکسیلنس فار نیوکلیئر سیکورٹی(پی سی ای این ایس)اور آئی اے ای اے کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔چیئر مین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی(پی این آر اے)ظہیر ایوب بیگ نے 8 اپریل کو ورکشاپ کا افتتاح کیا تھا۔ ورکشاپ میں بیلاروس، چین، مصر، انڈونیشیا، اردن، قزاخستان، ملائیشیائ، نائجیریا، رومانیہ، سپین، ازبکستان اور ویت نام سمیت 18 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پی سی ای این ایس اور آئی اے ای اے کے چار ماہرین نے تربیت فراہم کی۔ متعلقہ ممالک کے سفارتخانوں، وزارت خارجہ امور و سٹریٹجک پلان ڈویژن کے حکام اور اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے بھی ورکشاپ کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور مہمان خصوصی محمد نعیم نےورکشاپ کیلئے پاکستان کے انتخاب کے زریعے نیوکلیئر سکیورٹی اہم مسئلے کو فروغ دینے کی غرض سے آئی اے ای اے کی کوششوں کو سراہا۔شرکاءنے پی سی ای این ایس میں بہترین تربیتی سہولتیں فراہم کرنے اور کورس کے نصاب پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply