چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا آسٹریلین ہائی کمیشن کا دورہ، دہشت گردی کے حالیہ واقعہ پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے آسٹریلین ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور ہائی کمشنر ٹموتھی کین سے ملاقات کی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران حافظ طاہر محمود اشرفی نے آسٹریلیا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف آسٹریلیا کی حکومت …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے آسٹریلین ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور ہائی کمشنر ٹموتھی کین سے ملاقات کی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران حافظ طاہر محمود اشرفی نے آسٹریلیا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسلام کے تمام مسالک کے قائدین دہشت گردی کے خلاف مشترکہ فتویٰ جاری کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے ہندوستان اور بعض دیگر ممالک کے ذرائع ابلاغ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، آسٹریلیا کی حکومت کی طرف سے وضاحت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے مشکل وقت میں آسٹریلیا کیلئے جن جذبات کا اظہار کیا وہ قابل قدر ہیں۔ آسٹریلوی حکومت کسی بھی صورت انتہا پسندی، دہشت گردی اور اسلامو فوبیا کو پروان نہیں چڑھنے دی گی۔ انہوں نے کہا کہ بونڈائی بیچ پر فائرنگ کرنے والا دہشت گرد ہندوستان کے شہر حیدر آباد سے آسٹریلیا آیا تھا۔