اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیشن اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم سے چائنیز فرم "ٹیلی کاسٹ ٹیکنالوجی کارپوریشن” کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے سربراہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ملک میں ڈیجیٹل کیبل اور ڈی ٹی ایچ میں استعمال آنے والے سیٹ ٹاپ باکسز بنانے کی فیکٹری لگانے میں دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے پیمرا سے تعاون کی درخواست کی۔ چیئرمین پیمرا نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایااور ایک تفصیلی پروپوزل دائر کرنے کا کہا تاکہ متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے اس سلسلے میں ایک پالیسی وضع کی جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیںاور جلد از جلد سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں روزگار کے مواقع نکلیں اور عوام کو سستے آلات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔