چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئی پارلیمنٹ میں نوجوان اور غریب طبقے کا نمائندہ ہوں، نئی حکومت سے امید کرتا ہوں کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ پیر کو نومنتخب پارلیمنٹ کے اجلاس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئی پارلیمنٹ میں نوجوان اور غریب طبقے کا نمائندہ ہوں، نئی حکومت سے امید کرتا ہوں کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ پیر کو نومنتخب پارلیمنٹ کے اجلاس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی سربلندی کیلئے ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میں اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پارلیمنٹ میں نوجوانوں اور غریب طبقے کی نمائندگی کروں گا، ان کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کروں گا، نئی حکومت ملک و قوم کی بہتری کیلئے قانون سازی کرے پیپلز پارٹی تعاون کرے گی، عوام کے حقوق کے خلاف اور مسائل کا حل نہ کرنے پر پیپلز پارٹی بھرپور طریقہ سے اسمبلی میں آواز اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کا نمائندہ ہوں، امید ہے عمران خان اور تحریک انصاف نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی اور عوام کی بہتری کیلئے کئے گئے وعدوں پر پورا اترے گی۔