چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کی ملاقات

147
Chairman PCB
Chairman PCB

راولپنڈی ۔6مارچ (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد نے ملاقات کی ہے ۔ سیکیورٹی وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیتھ ملز اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے ۔ ملاقات میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے انتظامات اور سیکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیوی وفد کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں ۔ کیوی ٹیم کے لئے بہترین سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔ کیوی وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ سیکیورٹی وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کرنل خالد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ عثمان واہلہ بھی موجود تھے ۔