چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انھوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کی جدائی کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔








