چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثہ پر اظہار افسوس

91
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 11 اپریل (اے پی پی):چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بلاول ہائوس سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ المناک حادثہ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے، حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ بلوچستان اور سندھ کے متعلقہ حکام زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں ، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔