اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعلیم و تحقیق کی کوالٹی میں بہتری کےلئے متعدد پروگرام شروع کر رکھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں منعقدہ چھٹے اجلاس میں گفتگو …
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کی قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ کے اجلاس میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعلیم و تحقیق کی کوالٹی میں بہتری کےلئے متعدد پروگرام شروع کر رکھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں منعقدہ چھٹے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا۔ ممبر قومی اسمبلی میاں نجیب الدین اویسی نے اجلاس کی صدارت کی۔ یونیورسٹی آف اسلام آباد بل 2019ئ، فیڈرل یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اور ٹیکنالوجی، کراچی کو این او سی کے اجرائ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے معاملات بشمول ڈائریکٹوریٹ میں سربراہ کی تعیناتی، اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ سے متعلق معاملات اور اسلام آباد کے سکولوں میں ڈیلی ویجزاور کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے اساتذہ کو ریگولر کرنے جیسے امور اجلاس کے ایجنڈا میں شامل تھے۔ ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن تعلیمی اور تحقیقی سسٹم بشمول اساتذہ کی تعلیم، پی ایچ ڈی اور انڈر گریجویٹ پروگراموں میں بہتری لارہا ہے۔ یونیورسٹی آف اسلام آباد بل پر کسی قسم کا فیصلہ کرنے سے پہلے کمیٹی یکم اکتوبر کو یونیورسٹی کا دورہ کرے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے معیار کے مطابق انفراسٹرکچر اور ہاسٹل موجود ہیں۔







