پشاور۔ 24 جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کا دورہ کیا ،انہوں نے نومنتخب صدر پشاور پریس کلب محمد ریاض کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباددی۔اس موقع پر میڈیا کے کردار، جمہوری اقدار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گفتگو کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین …
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا پشاور پریس کلب کا دورہ، میڈیا کے کردار، جمہوری اقدار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کا دورہ کیا ،انہوں نے نومنتخب صدر پشاور پریس کلب محمد ریاض کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباددی۔اس موقع پر میڈیا کے کردار، جمہوری اقدار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گفتگو کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کے دفاع، امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا جمہوریت کے استحکام اور عوامی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور ایسے فورمز قومی معاملات پر مثبت مکالمے کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں، یہ دورہ باہمی احترام، قومی یکجہتی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ثابت ہوا۔








