اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفد کی کامیاب قیادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور سفارتی مہارت نے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہماری قوم کے لیے باعث فخر ہیں ، ان کی قیادت اور سفارتی مہارت نے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی ہے
پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششیں واقعی قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت قابل تعریف ہے، چیئرمین نے عالمی سیاست کی پیچیدگیوں پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا وژن متاثر کن ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی بھٹو خاندان کی پاکستان کے عوام کے لیے خدمت کی میراث کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر ہماری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں۔