اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور کے پی کے (نارتھ) کا دورہ کیا اور یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر کور میوزیم اور فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا جسے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ فرنٹیئر کور کے افسران اور جوانوں سے بات چیت …
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور کے پی کے (نارتھ) کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور کے پی کے (نارتھ) کا دورہ کیا اور یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر کور میوزیم اور فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا جسے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ فرنٹیئر کور کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے سابق فاٹا میں استحکام لانے کے لئے ان کے تعاون کو سراہا۔چیف آف آرمی سٹاف نے شہداکو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کی خاطر عظیم قربانیاں دیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کی وجہ سے ملک اب امن و استحکام کی طرف آگے بڑھ رھا ہے۔ دورے کے دوران کمانڈر پشاور کور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔








