چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 24 جون(اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دیگر امور زیر غور آئے ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمعہ کو آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی ‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔