چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا لاہور چھاﺅنی کا الوداعی دورہ

103
APP13-21 RAWALPINDI: November 21 - COAS addresses a huge gathering of Army and Rangers troops while on his farewell visit to Lahore Garrison. APP

راولپنڈی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور کوئی پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو لاہور چھاﺅنی کا اپنا الوداعی دورہ کرتے ہوئے آرمی اور رینجرز کے جوانوں کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی کمان کے تحت ان سروسز کے لئے آرمی اور رینجرز کے تمام افسروں اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کرنا ان کے لئے باعث فخر امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کا حصول کوئی آسان کام نہیں تھا، ہماری قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم کی بدولت ہمیں مادر وطن کے خلاف درپیش تمام مشکلات دور کرنے میں مدد ملی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ”آپریشن ضرب عضب“ کے نتیجہ میں بہت زیادہ امید اور بہتر سمت کے احساس کے ساتھ پاکستان زیادہ محفوظ اور مستحکم ہوا ہے۔