چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق ایمون گلمور کی ملاقات

121
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق ایمون گلمور کی ملاقات

راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق ایمون گلمور نے بدھ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی انسانی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔