راولپنڈی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے جمعہ کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران جاری افغان مفاہمتی عمل کے خصوصی حوالے سے مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ زلمے خلیل زاد نے امن کے عمل کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔