چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزارت دفاع کے قائم مقام سیکرٹری ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) پائلٹ محمد سلیم علی ارجی کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 19 جون (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کی وزارت دفاع کے قائم مقام سیکرٹری ڈیفنس (ایڈمنسٹریشن) اینڈ چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) پائلٹ محمد سلیم علی ارجی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ بدھ کے روز فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی …

راولپنڈی ۔ 19 جون (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کی وزارت دفاع کے قائم مقام سیکرٹری ڈیفنس (ایڈمنسٹریشن) اینڈ چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) پائلٹ محمد سلیم علی ارجی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ بدھ کے روز فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کا احترام کرتے ہوئے سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کرے گا۔

Leave a Reply