چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قندھار واقعہ کی شدید مذمت

68

راولپنڈی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ افغان اور دوسری سکیورٹی فورسز افغانستان میں طویل عرصہ سے جاری تشدد کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کریں۔