چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پشاور کورکادورہ، افسروں اورجوانوں سے خطاب

ISPR
ISPR

راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو پشاورکادورہ کیا اور پشاور کور کے افسروں اورجوانوں سے خطاب کیا۔فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔انہوں نے کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

دورہ کے موقع پر آرمی چیف نے اپنے خطاب میں جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ قوم کی خدمت کے لئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوزرکھیں،ہم اپنے شہداءکی قربانیوں کے طفیل نئے ضم شدہ اضلاع میں بالخصوص اور خیبر پختونخوا میں بالعموم اقتصادی ترقی کے محفوظ اور سازگار ماحول میسر آیا ہے۔انہوں نے قیام امن اور استحکام کے لئے بے مثال کاوشوں کو سراہا۔