چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے مصر، ہالینڈ اور سپین کے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے مصر، ہالینڈ اور سپین کے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے، ٹورنامنٹ کا مین راﺅنڈ کل (پیر سے) مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے گذشتہ روز اے پی پی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 72 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 36 ملکی اور 36 غیر ملکی (چودہ ممالک کے) کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 3 اپریل، سیمی فائنل 4 اپریل اور فائنل 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹس میں پاکستان سمیت 15 ممالک کے غیر ملکی مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں کوریا، مصر، کویت، ایران، سکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، سپین، جرمنی، سوئزرلینڈ، بیلجیئم، زمبابوے، جمہوریہ چیک اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں