اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی قطر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورہ کے دوران نیول چیف نے قطری وزیراعظم، قطر کے مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور قطری امیری بحریہ کے کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے قطری نیول تنصیبات بشمول میری ٹائم وار فیئر اور ٹریننگ سینٹر، غانم بن محمد غانم …
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی قطر کے وزیراعظم، مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور قطری امیری بحریہ کے کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی قطر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورہ کے دوران نیول چیف نے قطری وزیراعظم، قطر کے مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور قطری امیری بحریہ کے کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے قطری نیول تنصیبات بشمول میری ٹائم وار فیئر اور ٹریننگ سینٹر، غانم بن محمد غانم اکیڈمی اور الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کادورہ بھی کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ الثانی اور قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غانم بن شاہین الغانم سے ملاقات کے دوران علاقائی امن و سلامتی و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ عسکری تعاون پر بات چیت کی گئی۔ معزز شخصیات نے مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور متنوع عسکری شعبوں میں باہمی روابط میں مزید اضافہ پر اتفاق کیا۔ راس ابو عبود نیول بیس آمد پر کمانڈر قطر امیری نیول فورس میجر جنرل عبداللہ حسن الصُلیتی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔








