چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری سے متعلق غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں بلا جواز پھیلائی جا رہی ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزير دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کی تقرری سے متعلق غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں بلا جواز پھیلائی جا رہی ہیں۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزير دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ اس حوالے سے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ تقرری کا باقاعدہ عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعظم پاکستان جلد واپس وطن پہنچ رہے …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزير دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کی تقرری سے متعلق غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں بلا جواز پھیلائی جا رہی ہیں۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزير دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ اس حوالے سے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ تقرری کا باقاعدہ عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

وزیراعظم پاکستان جلد واپس وطن پہنچ رہے ہیں، اور ان کی واپسی کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں یا بے بنیاد تبصروں کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید خبریں